Header Ads Widget

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا پاکستان دشمن کردار

 



جون 2، 2024

تحریر: ممتاز ہاشمی

 
اب اس بات کی صداقت میں کسی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش موجود نہیں ہے کہ
بیرون ملک مقیم پاکستانی اور خاص طور پر مغربی اور شمالی امریکہ میں رہائش پذیر ایک کثیر تعداد استحصالی طبقات سے تعلق رکھنے والے کرپٹ اور مجرم ہیں، جنہوں نے پاکستان میں عوام کا پیسہ لوٹا اور کرپشن کی اس غیر قانونی رقم کو بچانے کے لیے بیرون ملک منتقل ہو گئے۔ ان کی ان ممالک میں کھربوں کی جائیدادیں اس بات کا ثبوت فراہم کرنے کے لیے کافی ہیں۔
ان طبقات کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہوتا ہے اوع وہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنا تاکہ ملک میں عدم استحکام جاری رہے اور اسطرح سے اداروں کو مضبوط ہونے س روکا جائے اور اپنے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ فوجی آمریت چاہتے ہیں۔
 ان تمام استحصالی طبقات جن کا تعلق سرکاری    غیر سرکاری، پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں انہوں نے پاکستان کی پوری تاریخ میں فوجی حکمرانی کا فائدہ اٹھایا اور آج ارب پتی ہیں۔
 یہ تمام استحصالی طبقات عمران خان کی تحریک کے پیچھے ہیں۔ ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ اس کی واضح وجہ یہ ہے کہ وہ فوجی اداروں کی بالادستی کے ذریعے حکومتی معاملات میں اپنے کاروبار اور مراعات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
 ملک کی جمہوری قوتوں نے ہمیشہ  ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی اور جس کے نتیجے میں کبھی کبھی عبوری جمہوری دور بھی دیکھنے کو ملے جن کو ختم کرنے کے لیے ہر بار ملٹری اسٹیبلشمنٹ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سازشوں میں مصروف رہیں اور اس کے نتیجے کے طور پر پاکستان کے حالات اندرونی اور بیرونی طور پر تباہی اور بربادی کی جانب بڑھتے رہیں اور  جب ملک انتہائی مسائل سے دوچار ہے تو مجبوراً  ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے آپ کو سیاست سے دستبردار کرنا پڑا۔ لیکن وہی تمام افراد جو کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ، سول بیوروکریسی، عدلیہ،    کاروباری افراد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے آمریت کے  ہر ادوار میں ناجائز مفادات حاصل کیے اور اج تک ان سے مستفید ہوتے رہے ہیں اور آج بھی  انکی اولادیں اس ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تاکہ اپنے کاروباری اور دیگر مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس طرح بلا روک ٹوک اس کرپشن کے استحصالی نظام کو جاری رکھا جا سکے
 ان تمام عناصر نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ایک عالمگیر سازش تیار کی جس کا مقصد پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے غیر جانبدارانہ کردار کو ختم کرنے اور دوبارہ سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں ملوث کرتے ہوئے اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا تھا انہوں نے اپنے ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے لیے  پاکستان دشمن بیرونی قوتوں کی حمایت حاصل کی  جو پاکستان کے وجود سے پریشان ہیں اور اسطرح سے انہوں نے ملکر مئی  9، کی بغاوت برپا کرنے کی ناکام کوشش کی۔ یہ اللہ کی طرف سے ایک رحمت اور عوام پر اللہ کا کرم ہے کہ اللہ نے اس بغاوت کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے اور اب اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں جاری ہیں

  یہ اتنے بے شرم لوگ ہیں کہ بیرونی ممالک میں رہتے ہوئے پاکستان دشمن عناصر کے ساتھ مل جاتے ہیں اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ بنتے ہیں اس طرح سے وہاں پر رہتے ہوئے ان ممالک کو  کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں۔  اس کے برعکس، بیرون ملک رہنے والے ہندوستانی و دیگر ممالک کے لوگ ایک قوم کی طرح رہتے ہیں اور بیرون ملک رہتے ہوئے ہندوستان یا دیگر ممالک کی سیاست میں کبھی شامل نہیں ہوتے ہیں۔  اس لیے بھارت اور اس جیسے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں کوئی بھی ملک مداخلت نہیں کر سکتا۔
مئی 9، کی ناکام بغاوت کی تحقیقات میں اس بات کے واضح ثبوت سامنے آئیں ہیں کہ اس میں ان بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا ایک اہم کردار ہے اور انہوں نے اس موقع پر نہ صرف سوشل میڈیا کا استعمال کیا ہے بلکہ اس کے لیے بھاری فنڈنگ کا اہتمام بھی کیا تھا۔
 اس سلسلے میں حکومت کو یہ تجویز پیش کر رہا ہوں کہ جو لوگ پاکستان سے باہر بیٹھ کر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے
 ان کے اور ان کے خاندانوں کے اثاثوں کی تفصیلات کی تحقیقات کئی جانی چاہیے  اور خاص طور پر رہیل اسٹیٹ میں ان کے اثاثوں کی مکمل تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے غیر قانونی اثاثوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا جا سکے  اور ان کی پاکستانی منتقلی کے لئے قانونی کارروائی کرنی چاہیے اور ان کے عدم تعاون کی صورت میں ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی منسوخ کرنے کے لئے قانونی کارروائی بھی کرنے کی ضرورت ہے،
امید ہے کہ پاکستان دشمن عناصر کو شکست دینے کے بعد حکومت پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ان سمندر پار پاکستانیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
ان شاءاللہ  اب ان پاکستان، عوام اور اسلام دشمن بیرونی عناصر کو ان کے بھیانک انجام سے دوچار ہونا پڑے گا

Post a Comment

0 Comments