Header Ads Widget

پاکستان میں ناگہانی آفات اور عمران خان کی بے حسی، خود غرضی اور عوام دشمن ایجنڈے پر مبنی مہم, دو برس قبل لکھا گیا مضمون اگست 23، 2022

ماضی کے جھروکوں سے 

تحریر: ممتاز ہاشمی



اب اس بات میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہ جاتی کہ عمران خان کی مجودہ مہم کا واحد مقصد اپنے لیے این آر او حاصل کرنے کی کوشش ہے اور اس کے لیے وہ ہر قسم کے حربوں کو استعمال کر رہا ہے۔
یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ آج پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب، بارشوں جیسے قدرتی آفات میں گھرا ہوا ہے اور پاکستان کے عوام کی اکثریت اس سے شدید متاثر ہیں۔ حکومت اور غیر حکومتی ادارے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اس نازک موقع پر پاکستان کی امداد کیلئے کام کر رہیں ہیں اس سے سب سے زیادہ متاثرین غریب عوام ہیں جو کی اپنی چھت اور مال و جانوروں سے محروم ہو چکے ہیں ان کو دوبارہ سے بحالی ایک بہت بڑا کام ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور صاحب ثروت لوگوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے اگرچہ ملک میں اکثر لوگ اس نازک مرحلے پر اپنے تمام تر اختلافات کو وقتی طور پر بھول کر ان امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔
مگر عمران خان وہ واحد شخص ہے جو اس ازک مرحلے پر صرف اپنی ذات کے لیے جدوجہد کپر رہا ہے اور ہر روز ملک اور عوام دشمنی پر مبنی ایجنڈے کو پروان چڑھا رہا ہے اس نے اس نازک صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے ریاستی اداروں کے خلاف مہم میں اضافہ کر دیا ہے جس سے پاکستان دشمن قوتیں فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں اس کے لیے وہ اپنی تمام صوبوں کی حکومتوں کے وسائل اور مشنری کا ناجائز استعمال کرتے رہا اور وہ وسائل جو اس اس وقت ان صوبوں کے عوام کو ان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال ہونے چاہئیں تھے وہ عمران خان کی ذاتی انا اور خودغرضانہ خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہو رہے ہیں یہ انتہائی شرمناک، قابل افسوس اور مجرمانہ فعل ہے۔
یہ بات بالکل واضح ہے کہ عوام کی اکثریت اب عمران خان کے اس عوام اور ملک دشمن ایجنڈا کو سمجھ چکی ہے اور اس کا ثبوت کراچی میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں ظاہر ہو چکا ہے جب عوام کی اکثریت تقریباً نوے فیصد ووٹرز نے اس کا بائیکاٹ کر کے دیا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ یہ حلقہ جمشید کوارٹر اور فیروز آباد سب ڈویژن پر مشتمل ہے جس میں بہت بڑی تعداد اشرافیہ اور اعلی مڈل کلاس شامل ہیں اور وہ اکثر پی ٹی آئی کی کال پر رات گئے روڈ پر دھرنے دئے کر عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ان تمام حقائق میں پی ٹی آئی صرف پانچ فیصد ووٹرز کو ہی اپنے موقف پر قائل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔
اس سے یہ بات مکمل طور پر ثابت ہو گئی ہے کہ عوام کی اکثریت نے عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کی اکثریت اس نازک موقع پر کسی قسم کے انتخابات کے لئے تیار نہیں ہیں 
اب چونکہ عمران خان اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ناکامی سے دوچار ہے اسلئے اس نے پاکستان میں بغاوت اور انتشار کو فروغ دینے کی آخری کوششوں میں مصروف ہے مگر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اب حکومتی اداروں نے اس کے مذموم اور پاکستان دشمن ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور ان شاءاللہ انے والے دنوں پاکستان کے عوام اور ملک کی کامیاب اور عمران خان کی ناکامی کی نوید مزید واضح ہو جائے گی۔



Post a Comment

0 Comments