تحریر: ممتاز ہاشمی
اگرچہ آب سے چند دن پہلے تک عمومی طور پر پوری دنیا میں یہ بالکل واضح طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے کہ سوشل میڈیا مکمل طور پر جھوٹ، فریب اور دروغ گوئی پر مشتمل ہوتا ماسوائے چند استثناء کے ساتھ۔
اس کے لیے مضبوط دلائل موجود ہیں اور یہ بات اس پر پھیلاے گئے جھوٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف المناک واقعات کا وقوع پذیر ہونا ہے دراصل اس کا غلط استعمال کر کے مختلف قوتیں، ادارے اور افراد بے پناہ مالی مفادات حاصل کرنے رہے ہیں۔
لیکن گزشتہ چند دنوں سے اس کو بھارت کے میڈیا نے بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آج پوری دنیا میں بھارت کے اس جھوٹ اور دروغ گوئی پر مبنی پروپیگنڈہ کا چرچا ہے۔
دراصل اس کی وجوہات میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کی جانے والی جارحیت میں مسلسل ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔
آج پوری دنیا میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری فیک نیوز کو فیکٹ چیک کے ذریعے
غلط ثابت کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس خفت کو مٹانے کے لیے اب بھارت مزید
اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنا شروع کر
رہا ہے جس کا واضح مقصد بھارت کے عوام
کو بے وقوف بنانا ہے۔
اس کے ساتھ کچھ پاکستانی نادانی یا دوسری
وجوہات کی بناء پر اس جھوٹے پروپیگنڈہ کا حصہ بن رہے ہیں۔
اسلئے تمام پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ بھارت کے اس جھوٹ و فریب پر مبنی پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف بچنے کا لائحہ عمل ترتیب دیں بلکہ اس جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں۔
صرف مستند ذرائع سے حاصل معلومات پر بھروسہ کریں جن میں آی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات و دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کو آگے بڑھانے کا کام سرانجام دیں۔
یقین ہے کہ اس موقع پر تمام پاکستانی، سیاسی جماعتیں، رفاہی تنظیمیں اور دیگر ادارے بھارت کے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور بھارت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے رہیں گے۔
اللہ سبحانہ و تعالٰی نے اہل ایمان کو کفار پر فتح کا واضح اعلان کیا ہے اور جلد ہی ہنود و صیہونیت کے اس اتحاد کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان شاءاللہ۔

0 Comments