Header Ads Widget

لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان شاءاللہ جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا زاہد مقصوداحمد قریشی



بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوششیں کررہا ہے۔بھارت کے ظلم وستم کی وجہ سے کشمیری مسلمان لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانونی،غیراخلاقی اور غیر انسانی ہے۔لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار یوم استحصال کشمیر کے حوالے سےاتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کے صدر زاہد مقصوداحمد قریشی نے جنرل سیکرٹری مولانا قاری ہدایت اللہ رحمانی ،سنئیر نائب صدر میاں وقاص فرید قریشی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوے کیا

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی سیاہ رات کا سورج عنقریب طلوع ہوگا خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی چاہتے ہیں جس میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے پوری دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے۔بھارت کے کشمیریوں پر ڈھاے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی ضمیر کے خلاف چارج شیٹ ہے دنیا کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر فی الفور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے بھارت کا ظلم وقتی ہے کشمیر کی آزادی مقدر ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑکتا ہے

 یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کے صدر زاہد مقصوداحمد قریشی جنرل سیکرٹری مولانا قاری ہدایت اللہ رحمانی اور سینئیر نائب صدر میاں وقاص فرید قریشی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے

Post a Comment

0 Comments