Header Ads Widget

دیر آید درست آید- پاکستان دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان


 جولائی 15، 2024

تحریر: ممتاز ہاشمی 

ابھی ابھی حکومت پاکستان نے پاکستان دشمن عناصر جو پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھے گزشتہ چند برسوں سے پاکستان اور   عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ انتہائی خوش آمدید اعلان ہے اگرچہ ان اقدامات کی ضرورت بہت عرصہ قبل ہی تھی مگر شاید حکومت اور ریاستی اداروں کو اندرونی طور پر مختلف مسائل درپیش تھے جن کا تعلق ان ملک دشمن عناصر کو ریاستی اداروں میں حاصل حمایت اور ان کی مسلسل سہولت کاری ہے۔

گزشتہ برس 9 مئی کو جب ان ملک دشمن عناصر نے پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کئے تھے تو یہ اقدامات اسی وقت کرنے کی ضرورت تھی۔

ان کے خلاف اقدامات سے گریز نے مسلح افواج میں بھی بے چینی پیدا کر دی تھی جو ملکی سلامتی کے لیے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے اور اس سلسلے میں قربانیاں دے رہی ہیں۔ کے پی کے میں جو دہشت گردی جاری ہے اس میں دہشت گردوں کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی سرپرستی اور سہولت کاری کا اہم کردار ہے جو گزشتہ 11 سال سے وہاں پر برسر اقتدار ہے۔ اور گزشتہ انتخابات میں جسطری دہشت گردوں نے دوسری جماعتوں خو وہاں انتخابات میں حصہ لینے سے روکا اور اسطرح سے وہاں کے انتخابات کو مکمل طور پر کنٹرول کیا تھا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

 آخرکار آج اس سمت میں آگے بڑھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس مسلح افواج اور عوام  کے  عزم و ارادے کو تقویت ملے گی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔

اس اعلان سے پاکستان کے عوام کو ایک احساس تحفظ محسوس ہوگا اور ان عناصر کے خلاف سخت اقدامات سے عوام کو ریلیف فراہم پہنچانے کے ایجنڈے کی طرف پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔

اس نازک اور تاریخ کے اہم موڑ پر ریاست کو فوری طور پر مندرجہ ذیل اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔

 ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ 

پارلیمنٹ سے کے پی کے میں گورنر راج کی منظوری 

ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،  جلسے و جلوس پر ایک سال تک مکمل پابندی 

میڈیا پر ملی سلامتی کے خلاف کسی قسم کی خبروں پر مکمل پابندی 

سوشل میڈیا پر پاکستان کی سالمیت کے خلاف کہے جانے والے پراپگنڈہ پر مکمل پابندی اور اس میں ملوث ملکی و غیر ملکی عناصر کے خلاف سخت کارروائی 

عدلیہ کو  ان ملک دشمن عناصر کی سہولت کاری سے روکنے کے لیے پارلیمنٹ کی قانون سازی

امید ہے کہ مندرجہ بالا اور دیگر تمام ایسے اقدامات فوری طور پر کئے جائیں گے جن سے ان ملک دشمن عناصر کی تمام منصوبوں کو مکمل طور پر ناکام بنایا جا سکے۔

یقیناً اللہ سبحان و تعالٰی کی رحمت سے ان تمام پاکستان،  عوام  اور اسلام دشمن عناصر کو ان کے عبرتناک انجام تک جلد از جلد پہنچایا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔

Post a Comment

0 Comments