Header Ads Widget

پاکستان دشمن ایجنڈے کی مکمل شکست: Defeat of Anti Pakistan Agenda

 نومبر 27، 2024



تحریر: ممتاز ہاشمی  

جیسا کہ متعدد مرتبہ اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ پاکستان کی تخلیق اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ایک معجزہ ہے اور اس کو جس خاص مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے وہ ضرور پائہ تکمیل ہوگا۔ اور یہ خطہ ہی دنیا بھر میں احیاء سلام کا مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اسلئے اس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ سبحانہ و تعالٰی نے لے رکھی ہے۔

اگرچہ ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ان مقاصد کی تکمیل میں کچھ رکاوٹیں ضرور ہیں اور ہماری ان کمزوریوں کی بنیاد پر پاکستان دشمن عناصر نے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ہمیشہ کوشش کی ہے  یہودی  و ہندو اور ان کے حمایتی نے ہمیشہ اپنے تمام تر وسائل پاکستان کو تباہی و بربادی کے لیے استعمال کئے ہیں اور ان مقاصد کے لیے پاکستان دشمن اندرونی عناصر کو استعمال کرتے رہے ہیں جن میں استحصالی طبقات سرفہرست ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ ان تمام سازشوں کے باوجود یہ عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت فراہم کرتا ہے کہ ان تمام نامساعد حالات میں پاکستان کی حفاظت اللہ  سبحانہ و تعالٰی نے کی ہے۔

دور نہ جائیں صرف پچھلے چند سالوں کے واقعات پر ہی غور کریں تو اس بات کی صداقت کی تصدیق ہو جاتی ہے۔

ان اسلام دشمن قوتوں نے پوری توانائیوں اور وسائل کے ساتھ  ماضی قریب میں پاکستان کے خلاف گہری سازشوں کی گئی تھی اور اس کے لیے مختلف کرداروں کو منتخب کیا گیا تھا جن میں سرفہرست عمران خان ہے۔

ان سازشوں کا واحد مقصد پاکستان کو مکمل طور پر ناکام بنانے آور اسطرح سے پاکستان کی ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے تاکہ یہود و ہنود کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان مقاصد کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری کی گئی اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام سرانجام دینے کے میڈیا اور دجالی سوشل میڈیا پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔

استحصالی طبقات کو لالچ دیکر ان مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی سرتوڑ کوشش کی گئی۔

جس  کو اللہ سبحانہ و تعالٰی نے محب وطن پاکستانی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ نے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ معاشی استحکام کی طرف پیش قدمی بھی شروع کر دی گئی۔

اس کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح افواج میں بغاوت کرانے کی ناکام کوشش کی گئی جو 9 مئی کے واقعات کے ظہور پذیر ہونے پر سامنے آئی۔

اس نازک مرحلے پر بھی یہ صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی کی رحمت تھی جس نے اس بغاوت کو مکمل طور پر ناکام بنایا اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی اس انتہائی درجے کی سازش کو ناکام بنایا۔

اس کے بعد بھی ان پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں میں کمی نہیں آئی اور عدلیہ کی سہولت کاری کی وجہ سے آجتک ان سازشی عناصر کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکا۔

اس دوران اللہ کی رحمت سے پاکستان نے معاشی بحران سے نمٹنے میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کو اس کے دوست ممالک کی طرف سے بہت بڑے منصوبوں کے لئے معاہدے کئے گئے اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا ایک اہم باب شروع ہونے لگا۔ 

اس دوران سول و ملٹری قیادت نے انتہائی محنت سے مختلف اقتصادی محاذوں پر کامیابی حاصل کی اور ان تمام طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں کامیابی حاصل کرنے لگیں جنہوں نے آجتک کھربوں روپے کے ٹیکس چوری کئے ہیں اور جس کا نقصان عوام کو مہنگائی،  بے روزگاری اور قرضوں میں اضافہ کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

اس مرحلے پر پاکستان دشمن عناصر نے بھرپور کوششیں کیں کہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا نہ ہوسکے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھیں جس کے لیے مختلف اہم مواقع پر عمران خان نے ہنگامہ آرائی کرانے کی کوششیں کی مگر ان سب کو ناکام بنا دیا گیا۔

اب جب ایک ایک غیر ملکی سربراہ پاکستان کے دورے پر تھے تو دوبارہ سے ملک میں انتشار اور فساد برپا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور اس کے لیے بیرونی تربیت یافتہ مسلح عناصر کو بھی استعمال کیا گیا جن کا تعلق افغانستان سے ہے اور جن کو جدید ترین اسلحہ فراہم کیا گیا تھا اور جن کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے ان عناصر کا افغانستان کے طالبان سے نہیں ہے بلکہ یہ ان کے مخالف ایجنڈے پر اسلام دشمن قوتوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ریاست پاکستان نے عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کے لیے ایک کامیاب حکمت عملی کو اپنایا اور اس کے نتیجے کے طور پر ریاستی اداروں نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔

عوام نے ان پاکستان دشمن عناصر کی اس سازش کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے کسی بھی صوبے، علاقے نے اس سازش کا حصہ بننے سے گریز کیا ماسوائے خیبر پختون خواہ کے۔

خیبر پختون خواہ میں بھی عوام کی اکثریت نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا صرف چند ہزار افراد ہی اس کا حصہ بنے جن میں قابل ذکر غیر ملکی افغان مسلح افراد شامل تھے۔

ریاست نے انتہائی تحمل سے کام لیتے ہوئے ان عناصر کی ملک میں فسادات کرانے کی سازش کو ناکام بنا دیا اور جب یہ تین دن کے بعد تھک چکے تھے تو ان پر ایک آپریشن کر کے ان کو نہ صرف مکمل طور پر منتشر کر دیا بلکہ اس میں شامل شرپسندوں کی کافی تعداد میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

اب جبکہ یہ سازش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی ہے تو یہ موقع اللہ سبحانہ و تعالٰی کا شکر ادا کرنے کا ہے جس نے اپنی رحمت سے ان پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔

اب ریاست پاکستان کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی سازشوں کا قبل از وقت ہی ازالہ کیا جا سکے۔

اس کے لیے سب سے پہلے ان سازشوں کے گڑھ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت کو معطل کرنا ہوگا اور آئین و قانون کے مطابق وہاں پر گورنر راج کا نفاذ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

 اس صوبے میں ایمرجنسی کا نفاذ آئین کے مطابق کیا جانا بھی ضروری ہے تاکہ وہاں پر جاری دہشت گردی سے نمٹنے کا بندوبست کیا جائے اور عدلیہ کو ان عناصر کی پشت پناہی کرنے سے روکنے کا اہتمام کیا جا سکے۔


امید ہے کہ ریاست پاکستان ان تجاویز کو جلد عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

اس وقت تمام اہل ایمان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان اسلام دشمن قوتوں کے پاکستان دشمن ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اللہ سبحانہ و تعالٰی سے دعا گو ہوں۔

اللہ ہم سب کو اسلام اور پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔

Post a Comment

0 Comments