پاکستان کا قیام اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ایک معجزہ ہے
اور اس کی تخلیق ایک خاص مقصد یعنی احیاء اسلام کا مرکزی کردار ادا کرنے کےلیے کی
گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے قیام کے بعد ہی اسلام دشمن قوتوں نے پاکستان کے خلاف
سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا تھا ان سازشوں میں پاکستان میں موجود استحصالی
طبقات نے ان کے سہولت کاروں کا اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان
ہمیشہ ہی عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔ سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹز پاکستان پر ہمیشہ
سے قابض رہے ہیں اور ان استحصالی طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ بنتے رہے ہیں۔
پاکستان کے قیام کا مقصد ایک ایسے وفاقی ریاست کا قیام
تھا جس میں تمام اکائیوں ( صوبوں) کو خودمختاری کی ضمانت تھا۔ مگر قائداعظم کی جلد
رحلت اور مسلم لیگ کی ناتجربہ کار قیادت اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی
اہلیت نہیں رکھتی تھی اسلئے جلد ہی سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹز اور عدلیہ کے اتحاد نے
ملک میں جمہوریت کو ختم کر کے ملک کو مارشل لاء کے طویل اندھیرے میں دھکیل دیا۔ اس
عمل نے بنگال اور دیگر چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو فروغ دینے کا اہتمام کیا
جو آخر کار بنگلہ دیش کے قیام کی صورت میں سامنے آیا اور پاکستان کو تاریخ کی
بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ دراصل اللہ سبحانہ و تعالٰی کا عذاب اور ایک
طرح کی تنبیہ تھی۔ مگر اس کے باوجود ہماری اسٹیبلشمنٹز ہمیشہ ہی سول حکومتوں کے
خلاف سازشوں میں مصروف رہی اور کوئی بھی سول حکومت اپنی تمام توانائیاں ان سازشوں
کا مقابلہ کرنے میں صرف ہوتی رہی اور وہ عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو آگے
بڑھانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ان تمام محرکات کی وجہ سے سول ادارے کمزور ہوتے گئے
اور بیوروکریسی میں کرپشن عروج پانے لگی۔ نتیجتاً ملکی وسائل میں کمی، آبادی میں
اضافہ اوراس کے نتیجے میں اخراجات میں انتہائی تشویشناک اضافہ ہونے لگا۔ اور ملک
کو چلانے کے لیے قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا جس سے پاکستانی روپے کی شرح مبادلہ میں
دن بدن کمی واقع ہوتی گئی
عوامی و سیاسی قوتوں نے اس تمام دورانیہ میں جدوجہد
جاری رکھی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے قربانیاں دیں ہیں۔ جو ہماری سیاسی تاریخ کا
ایک تابناک باب ہے۔
جس کی بدولت آج بھی جمہوریت اور آہین کی بالادستی
کی باتیں ہوتی ہیں۔
ماضی اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان دشمن
بیرونی طاقتیں اور خاص کر ہنود و یہود کا اتحاد ہمیشہ سے ہی پاکستان میں انتشار
اور افراتفری پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کرتے آ رہے ہیں۔ جب بھی پاکستان میں
استحکام کی جانب گامزن ہونے لگتا ہے تو ان قوتوں کی سازشوں میں تیزی آ جاتی ہے۔
ظاہر ہے کہ ان قوتوں کو اہنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان میں موجود ایجنٹوں کی
ضرورت ہوتی ہے جو ان کو استحصالی طبقات کی شکل میں ہمیشہ سے میسر رہے ہیں۔ ان
استحصالی طبقات نے ہمیشہ ہی پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کیں ہیں اور ان
کو اس کے لیے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل رہی ہے یہ پاکستان کی سیاسی
تاریخ کا ایک انتہائی افسوسناک باب ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں نہ ہی سیاسی نظام
جڑیں مضبوط نہ کر سکا جس کے نتیجے میں بیوروکریسی مضبوط ہوتی چلی گئی اور ملک کو
لوٹنے کے عمل میں بلا شرکت غیرے مصروف عمل رہیں اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی
لگایا جا سکتا ہے کہ حکومتی عہدوں پر فائز صرف گریڈ 17 اور اس کے اوپر والے عہدے
داروں پر نظر ڈالیں تو ان میں سے اکثریت اربوں روپوں کے اثاثے رکھتے ہیں جو ملک و
بیرون ممالک میں محفوظ ہیں ان افراد کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں۔
ظاہر ہے کہ یہ اثاثے ان غیر قانونی کاموں کےعوض بناے گئے ہیں جو غیر سرکاری
پرائیویٹ سیکٹر کو قانون کے خلاف رعایتیں فراہم کر کے حاصل کئے گئے اور ان
پرائیویٹ سیکٹر کے اس کاموں میں غیر قانونی منافع کھربوں میں بھی شمار کرنا مشکل
ہے ظاہر ہے یہ سب عوامی وسائل کو لوٹنے کا ایک طویل سلسلہ ملک میں جاری و ساری رہا
اور اس کے لیے ملک ہمیشہ سے غیر آئینی طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا ہے۔ اور
تاریخ کا بڑا حصہ ملٹری آمریت یا کنٹرولڈ ڈیموکریسی پر مشتمل ہے۔
حالیہ 2022 کے انتخابات کے بعد تشکیل کردہ ہابرڈ نظام
میں تمام سول اداروں کے نظام ( سسٹم ) کو درست کرنے کی ذمہ داری ملٹری اسٹیبلشمنٹ
کو دی گئی تھی کیونکہ ان ہی کی مداخلت نے ان اداروں کے نظام کو تباہی و برباد کر
دیا ہے۔ سول حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور ملک میں سرمایہ کاری لانے کے
لیے کام کرنے کی طرف کام کرنے لگی تاکہ ملک میں بےروزگاری و مہنگائی میں کمی لائی
جائے۔ درحقیقت سیاسی حکومت نے انتہائی محنت سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا
اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کئے جن کے اب مثبت نتائج نکلنے کا
وقت آ رہا ہے۔
مگر بین الاقوامی حالات اور خطے میں جنگی صورتحال نے
دوبارہ سے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اگرچہ
اس موجودہ مہنگائی کا سبب پٹرولیم مصنوعات کی رسل میں رکاوٹ اور اس کے نتیجے میں
ان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہے اس کااثر صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری
دنیا میں شدت سے محسوس کی جا رہا ہے ۔
اس انتہائی تشویشناک صورتحال میں ان استحصالی طبقات نے
پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے نئی منصوبہ بندی کی ہے۔
جس کا آغاز اس اشرافیہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں
منعقدہ ایک سیمنار میں ہوا۔ اس کے لیے کراچی و دیگر علاقوں سے چارٹرڈ فلائیٹ کے
ذریعے ان اشرافیہ کے نمائندوں کو جمع کیا گیا ۔
اس وقت جبکہ ملک میں بیرونی طاقتیں دہشت گردی کی
کارروائیوں میں مصروف ہیں ان استحصالی طبقات کا یہ منفی کردار بہت سے سوالات کو
جنم دے ریا۔
ہم پاکستان میں چند ہفتوں سے نان ایشو جاری پر
بحث و مباحثہ کا تجزیہ کریں تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ سب کچھ ایک خاص
مقصد کے حصول کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اس کا ملک کے حقیقی مسائل سے کوئی تعلق
نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں جاری اداروں کو مستحکم ہوتے ہوئے عمل میں رکاوٹیں
کھڑی کرنا ہے تاکہ اشرافیہ جو پاکستان کے قیام کے بعد سے آج تک ناجائز ذرائع سے
اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے عمل کو روکنا ہے۔
ان استحصالی طبقات اور ان کے سہولت کاروں کے اس ایجنڈے
کا واحد مقصد پاکستان میں عدم استحکام، انتشار اور افراتفری پیدا کرتا ہے اس میں
نمایاں کردار تاجروں و صنعت کاروں کی تنظیموں، نام نہاد کاشتکاروں کی تنظیموں،
رہیل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز مافیاز، میڈیا مافیاز ، اسٹیبلشمنٹز کی
کھڑی کردہ سیاسی جماعتیں وغیرہ شامل ہیں۔
ان متنازعہ مسائل کو شروع کرنے والےافراد و تنظیمیں کا
قریبی تعلق سابقہ و موجودہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہے۔ جو انتہائی تشویشناک بات ہے
اگرچہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بذات خود بین الاقوامی اور ملکی مسائل پر اہم کردار
ادا کر رہے ہیں ان متنازعہ مسائل کو زیر بحث لانے والوں کے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے
پشت پناہی حاصل ہونےکا جو تاثر قائم ہو رہا ہے انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
اب اگر ان متنازعہ مسائل کی قانونی حیثیت کے بارے
میں بات کریں تو یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے
آہین پاکستان کے آرٹیکل 239 کے تحت
صوبوں کی تشکیل کے پہلے بل پہلے قومی اسمبلی کی کل تعداد کے دو تہائی اکثریت سے
منظور لازم ہے اور اس کے بعد سینٹ سے بھی کل تعداد کے دو تہائی اکثریت سے منظوری
لازم ہے اس منظوری کے بعد بل صدر کو دستخط کے لیے اسوقت تک نہیں بیھجا جا سکتا جب
تک متعلقہ صوبائی اسمبلی بھی کل تعداد کے دو تہائی اکثریت سے اس صوبے کو مزید
صوبوں میں تقسیم کرنے کی منظوری نہ دے۔
بہت سے لوگ اس سلسلے میں آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے
ذریعے اس عمل کو کرنے کی بات کر رہے ہیں یہ دراصل ان کی آہین و قانون سے ناواقفیت
کی دلیل ہے کوئی بھی ریفرنڈم آہین میں ترمیم کا متبادل نہیں ہو سکتا اگر ریفرنڈم
ہو بھی جائے تو اس کا عمل صرف اور صرف آرٹیکل 239 کے تحت ہی ہو سکتا ہے۔
کچھ ناسمجھ لوگ آہین میں ترمیم کر کے صوبوں کی تشکیل کے
طریقہ کار کو بدلنے کی باتیں بھی کر رہے ہیں وہ دراصل آہین پاکستان سے ناواقفیت
رکھتے ہیں کیونکہ آہین میں فیڈریشن کی تشکیل نو کا اختیار موجودہ قانون ساز اسمبلی
کے دائرہ اختیار سے باہر ہے یہ کام صرف ایک آہین ساز اسمبلی ہی کر سکتی ہے اور
آئندہ کسی قسم کی بھی نئے آہین کی تشکیل کی طرف جانے کا مطلب پاکستان کی سالمیت سے
کھلواڑ کرنا ہو گا اور یہ پاکستان دشمن قوتوں کو پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی کوششوں
میں معاون ثابت ہو گا اس لیے اس خطرناک رحجان کو ہر صورت روکنا ہو گا۔ واحد راستہ
صرف غیر آئینی مارشل لاء کا نفاذ ہو گا جس کی راہ موجود آہین مسدود کر چکا ہے اور
اب عدلیہ بھی اس غیر آئینی اقدام کو تحفظ فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ واضح رہے کہ ان
ناں ایشوز کو صرف چند مفاد پرست عناصر جو استحصالی طبقات کے ایجنٹ ہیں فروغ دے رہے
ہیں یہی کرپٹ لوگوں میڈیا ہاؤسز کے مالکان ہیں آگرچہ یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی
جا رہی ہے کی مجوزہ منصوبے کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ جو حالات و
واقعات سے بھی ثابت ہو رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے انتہائی خوفناک بات ہے۔
اور یہ صرف ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانے کا
ہی سبب بن سکتا ہے جو پاکستان دشمن بیرونی و اندرونی عناصر کا ایجنڈا ہے۔
آئینی و قانونی تقاضوں سے ہٹ کر بھی اگر نئے صوبوں کی
تشکیل کا جائزہ لیں تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اس سے ملک و صوبوں کے اخراجات
میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا جو اس معاشی بحران میں کسی طرح بھی قابل عمل حل
نہیں ہے۔ یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ پنجاب اسمبلی نے آئینی طور پر بہاولپور صوبہ
اور کے پی کے نے ہزراہ صوبہ کی قراردادیں منظور کر چکی ہیں جس پر کوئی اعتراض نہیں
ہے مگر اس پر عملدرآمد ایک عرصے سے صرف اسی وجہ سے نہیں ہو سکا کہ ملک ان اضافی
اخراجات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اب اگر ان صوبوں میں تقسیم کرنا ہو گی تو موجودہ صوبائی
اسمبلیوں سے دو تہائی اکثریت سے اس پر قرارداد کی منظوری آئینی طور پر لازم ہے۔
دوسرے اگر صوبوں کو چھوٹے کرنے سے کوئی
مسئلہ حل ہو جاتا تو بات الگ تھی مگر مزید انتظامی یونٹ بنانے سے سول اداروں کی
بحالی کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہو گا بلکہ وہ مزید طاقتور ہو کو وسائل پر قابو
ہو جائیں گے۔ اس کی مثال پنجاب کی موجودہ صورتحال ہے پنجاب جو پاکستان کی آبادی کی
اکثریت یعنی 14 کروڑ سے زائد پر مشتمل ہے اس کے سول اداروں کی بحالی اور مضبوطی
صرف پچھلے ڈھائی برس کی سخت محنت سے انتہائی بلندیوں پر ہے اور وہاں پر نظام (
سسٹم ) نہ صرف کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے بلکہ سسٹم کی ناکامی کے دعویداروں کے منہ
پر ایک طمانچہ ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں اس عرصے میں بلدیاتی انتخابات
نہیں کرائے گئے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ جب تک اداروں کو مضبوط نہ کیا
جائے بلدیاتی نظام کی بحالی کوئی فعال کردار ادا نہیں کر سکتا بلکہ وہ ان اداروں
کی کرپشن میں شامل ہو جاتے ہیں جس کا ثبوت سندھ، کے پی کے اور بلوچستان میں
بلدیاتی اداروں کی موجودگی میں اداروں کی بدحالی سے واضح ہے۔
جہاں تک انتظامی یونٹس کے بنانے کی بات ہے تو یہ نظام
صوبوں میں ڈویژن کی سطح پر موجود ہے اور وقتاً فوقتاً صوبوں میں نہئ انتظامی ڈویژن
و ضلعوں کی تشکیل نو ہوتی رہتی ہے۔ عوام کے روزمرہ کے مسائل کا تعلق ان ہی انتظامی
نظام اور اس سے متعلقہ بلدیات ہے جو اب بھی موجود ہے مگر اس میں سول بیوروکریسی کی
کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔
جہاں تک عوام کو دروازے تک انصاف کی فراہمی کا تعلق ہے
تو یہ ضلعی، و ڈویژن کی سطح پر مکمل طور پر فعال ہیں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں ہاہی
کورٹ کا نظام قائم کر رہا ہے اور ہر صوبائی دارالحکومت میں سپریم کورٹ قائم ہے۔
اسلئے عوام کو انصاف کی دروازے پر فراہمی کا نئے صوبوں کے قیام سے کوئی تعلق نہیں
ہے۔
اس صورتحال میں جب ملک میں مختلف علاقوں میں پاکستان کے
خلاف بین الاقوامی سازش عروج پر ہے اور بھارت و افغانستان ملکر پاکستان میں
دہشتگردی اور انتشار پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں اور ہر روز عوام اور
سیکورٹی فورسز شہادتیں دے رہے ہیں اس موقع پر چند موقع پرست حلقوں کی جانب سے نئے
صوبوں یا انتظامی یونٹوں اور خود مختار بلدیاتی نظام جیسے مسائل کو چھیڑنا ایک
انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
جس کا مقصد سیاسی جمہوری نظام کو غیر
مقبول و غیر مستحکم کرنا ہے اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں
لسانی و علاقائی جماعتوں کا فروغ ہے تاکہ ملکی سطح پر منظم سیاسی قوتوں کو کمزور
کیا جائے اور اشرافیہ کی کٹھ پتلیوں کے ذریعے مکمل پر اسٹیبلشمنٹز کے مکمل کنٹرول
کی راہ ہموار کی جائے۔ اور اس کے نتیجے میں نظام پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے ۔
اس لیے اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری فیلڈ مارشل عاصم منیر
پر عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری طورپر ان ناں ایشوز پر جاری بحث کو مکمل طور پر ختم
کرنے کا فیصلہ کریں اور اسٹیبلشمنٹز میں موجود ان عناصر کو لگام دیں جو پاکستان
میں انتشا و افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کی ہمت افزائی کر رہے ہیں اور ان
اندرونی و بیرونی عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف
ہیں۔
سیاسی قوتوں کو بھی اس نازل صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے
اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان پاکستان دشمن ایجنڈے پر کام کرنے
والوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی
ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی جا سکے اور کسی
کو دوبارہ سے عوام کو غیر ضروری مسائل میں الجھانے میں کامیابی حاصل نہ ہو
سکے۔
اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری میاں نواز شریف اور آصف علی
زرداری کہ ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ مسلم لیگ اور
حکومت میں شامل ان عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف ایکشن لیں جو اس سازش
میں براہ راست یا بلاواسطہ شریک ہیں۔
واضح رہے کہ آنے والے دنوں دن پاکستان کے لیے انتہائی
اہمیت کے حامل ہیں اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام محب وطن پاکستانیوں کو
اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور ریاستی اداروں کو عوامی سیاسی قوتوں کے ساتھ قدم سے
قدم ملا کر کھڑا ہونا پڑے گا تاکہ پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام
بنایا لیے جا سکے ۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی اپنی رحمت سے ان پاکستان دشمن ایجنڈے پر
کام کرنے والوں کو ناکامی سے دوچار کرئے گا۔ ان شاءاللہ۔
0 Comments