ماضی کے جھروکوں سے۔تین برس قبل لکھا گیا مضمون .اکتوبر 27، 2022
تحریر: ممتاز ہاشمی
آج کا دن پاکستان کی تاریخ کے ایک روشن اور تابناک مستقبل کی نوید لے کر آیا ہے اور آج پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے واضح طور پر اپنے آپ کو سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے سیاست میں مداخلت کی غلطی کو تسلیم کیا اور اس غلطی کے نتائج بھگتنے کا بھی اعتراف کیا ہے آج کا دن ان تمام جمہوری سیاسی قوتوں، طلباء تنظیموں، مزدوروں کی تنظیموں، وکلاء، صحافی تنظیموں، اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی فتح اور ان کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
آج کے اعلان نے پاکستان کے عوام کو ایک نئے خوشحال
مستقبل کی نوید سنائی دیتا ہے اور اب اس بات کا یقین بڑھ گیا ہے کہ پاکستان عوام
کو آئندہ ایک مکمل آئینی طور پر چلایا جائے گا اور عوام کی حقیقی منتخب قیادت عوام
کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروےکار لاہے گئی اور ملک قائداعظم
کے مقرر کردہ جمہوری روایات پر عمل پیرا رہے گا
اناس کے نتیجے کے طور پر پاکستان کی دنیا میں قدر و
قیمت میں اضافہ ہو گا اور عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور اسکے موقف کو اہمیت دی
جائے گی۔
آج پاکستان کی تاریخ کے ایک انتہائی خطرناک اور بھیانک
کردار عمران خان جو ایک نحوست کی طرح ملک پر مسلط تھا اس کی اصلیت اور ملک دشمن
عزائم کو بھی بےنقاب کر دیا ہے۔ جو ایک طرف ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو غیر قانونی اور
غیر آئینی کردار ادا کرتے رہنے کی منتیں کرتا ہے اور ان کے انکار پر ان پر غداری
جیسے جھوٹے الزامات لگاتا ہے اسطرح سے عوام کو فوج سے لڑانے کی سازش میں ملوث ہے۔
اب اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس فتنے اور اس کے ساتھ
کلیدی کرداروں کو مکمل طور بےنقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔
آج ہم سب کو ڈاکٹر اسرار احمد صاحب، حکیم محمد سعید اور
عبدالستار ایدھی کی باتیں ضرور یاد آتی ہوں گی جنہوں نے بہت پہلے ہی اس فتنے کے
مذموم مقاصد اور اس کو لانچ کرنے کے عالمی مقاصد سے خبردار کیا تھا۔
آج پاکستان کے عوام کو اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالٰی
کا شکر ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس نے اپنی رحمت اور کرم سے اس فتنے کو
بےنقاب کیا ہے اس لیے تمام لوگ اللہ تعالٰی کا کا شکر ادا کرنے کے لئے نفل ادا
کریں اور آئندہ سے ایسے فتنوں سے بچنے کے عزم کا اعادہ کریں۔

0 Comments