Header Ads Widget

عدلیہ کی آزادی یا عدلیہ کی بالادستی؟

مئی 22، 2024

 


تحریر: ممتاز ہاشمی ٹورنٹو کینیڈا

آجکل عدلیہ کی آزادی کا بہت چرچا ہے اور عدلیہ میں مداخلت کا بہت شور برپا ہے اور چند ججز نے اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھا ہے جس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہیں۔ اس موقع پر ہمیں پاکستان کی تاریخ میں عدلیہ کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اب کن وجوہات اور مقاصد کے حصول کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات مکمل طور پر واضح ہو جاتی ہے کہ اعلی عدلیہ نے ہمیشہ نہ صرف غیر آئینی طور پر ملک میں ملٹری ڈکٹیٹروں کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ فراہم کیا ہے بلکہ جب بھی جمہوری حکومتوں کو قائم ہونے کا کوئی موقع ملا تو ان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کیں اس بناء پر پاکستان کی تاریخ میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ تمام امور پر گرفت مضبوط کرنے میں کامیاب ہوئی۔

  اس عدلیہ نے ان ملٹری ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترامیم کرنے تک کی اجازت دی۔ جس کو کرنے کاان کو خود بھی کوئی اختیار نہیں ہے۔

آئین پاکستان میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات و داہرہ کار کی مکمل طور پر وضاحت کی گئی ہے۔ عدلیہ کا بنیادی کام عوام کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی ہوتا ہے جس کے لیے ان کو عوام کے پیسے سے بھاری تنخواہوں و مراعات سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کبھی آئینی معاملات پر کوئی تشریح درکار ہو تو وہ عدلیہ اس پر اپنا فیصلہ آئین کی بنیادی روح کے تقاضوں کے مطابق کرنے کی مجاز ہے مگر یہ کبھی بھی خود سے کوئی قانون نہیں بنا سکتی قانون سازی کا اختیار صرف مقننہ کو ہی حاصل ہے۔

آج جن قوتوں نے عدلیہ کی آزادی کا علم بلن کرنے کا دعوٰی کر رکھا ہے ان کا ماضی میں کردار اور تاریخی حقائق کو جانچنے کے لئے پاکستان کی تاریخ کا ایک مختصر جائزہ لینے کی ضرورت ہے 

پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ملٹری و سول اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ میں تعینات عناصر کا کوئی کردار تھا ۔

  ان کو پاکستان کے قیام کے مقصد سے کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ ان کا پاکستان کو ترجیح دینے کا واحد مقصد ہی اس نئی اور بنیادی ڈھانچے سے محروم ملک کو اپنے قبضے میں لینے تھا کیونکہ وہ جانتے تھے ان کو بھارت میں ان کے لئے اس طرح کا کوئی موقع میسر نہیں آئے گا جس کی وجہ وہاں پر ان اداروں میں مختلف قومیتوں کی موجودگی اور ان اداروں کے بنیادی ڈھانچے کی موجودگی تھے 

ان عناصر کے لیے اسلام کے کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں تھا ۔ بلکہ انھوں نے اپنے برطانوی آقاؤں کے لیے مسلمانوں کی تحریکوں کو کچلنے کے ہر کام کیا تھا جس کے عوض انھوں نے مختلف انعامات اور جاگیریں حاصل کئے تھے 

 انہوں نے پہلے دن سے قائداعظم اور مسلم لیگ کی قیادت میں قائم سیاسی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی انتہائی کوششیں کیں ۔ جوکہ قائداعظم کی پراسرار حالات میں ہونے والی موت اور ان کے گرد گردش کرتے حالات و واقعات میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے قائداعظم کی جلد موت سے ان کو اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں بہت مدد ملی۔ اس کے بعد جب لیاقت علی خان نے حالات پر قابو پالیا اور بالآخر قرارداد مقاصد منظور ہوئی۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل تھا اور اس نے قرآن و سنت پر مبنی ریاست کی آئینی تشکیل کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔ اسے کو روکنے کے لیے ان قوتوں نے مل کر ایک سازش کی اور لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا ۔ اس کے بعد فوجی اور سول اداروں کو آزادی سے ملکی معاملات میں کنٹرول کرنے کاموقع فراہم ہو گیا اور انہوں نے اپنے غیر قانونی ذرائع سے سیاسی عناصر اور نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ بالآخر 1954 میں گورنر جنرل نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا جس کی توثیق غیر آئینی طور پر اسوقت کی عدلیہ نے اپنے چیف جسٹس منیر کے ذریعے کی۔ عدلیہ نے آئین و قانون کے بجائے ایک نئی چیز کو ایجاد کیا جس کو "نظریہ ضرورت" کے نام سے جانا جاتا ہے اس نئے نظریہ ضرورت کا سہارا لیتے اسمبلی کی تحلیل کی توثیق کی۔

وہ دن پہلا دن تھا جب کہ نا صرف پاکستان میں جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا مگر اس فیصلے نے پاکستان کے دو حصوں کے درمیان دراڑیں ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی اکثریت کو یہ تاثر ملا کہ پاکستان کے معاملات میں ان کا کوئی اختیاراور کردار نہیں اور تمام اختیارات سول اور فوجی اداروں کے پاس ہیں جنکی اکثریت مغربی پاکستان کا سے تھیں ۔

اس کے بعد 1958 میں آمر ایوب خان نے مارشل لاء نافذ کر کے تمام اداروں اور عدلیہ کو فوج کے تابع کر دیا اور اس کے بعد سے تمام عدلیہ اور سول ادارے پاکستان میں ان فوجی ماتحتوں کے طور ان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ چاہے وہ مکمل اور ننگی آمریت ہو یا جزوی پارٹ ٹائم سول حکومت، ہر بار فوجی ادارے زیادہ سے زیادہ اختیارات حاصل کرکے تمام شعبوں میں اپنی گرفت مضبوط کرتے رہے ۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ 1965 کے صدارتی انتخابات میں عوام نے ایوب خان کے خلاف ووٹ دیا لیکن دھاندلی کے ذریعے نتائج ایوب خان کے حق میں تبدیل ہوے۔ اس وقت شیخ مجیب الرحمن فاطمہ جناح کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے۔ یہ تاریخ کا اہم موڑ تھا اور مشرقی پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بغاوت شروع ہوگئی اور آخر کار انہوں نے پاکستان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے ٹوٹنے کی تمام تر ذمہ داری فوجی ڈکٹیٹروں اور ان کے ایجنڈے پر کام کرنے والوں میں جن میں عدلیہ اور سول بیوروکریسی سرفرست ہے پر عائد ہوتی ہے۔ 

اس کے بعد جب بھی جمہوری حکومتکو کام کرنے کا کچھ موقع میسر آیا تو اس عدلیہ نے ہمیشہ ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں جاری رکھیں تاکہ ملک میں غیر آئینی مداخلت کے ذریعے استحصالی طبقات کو مضبوط کرنے کا عمل جاری رکھا جائے اور سیاسی قیادت کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی جائیں۔

اد دوران جب بھی جمہوری حکومتوں نے اداروں کو ان کے آئینی داہرہ کار میں لانے کی کوشش کی تو ان کے خلاف بھرپور مزاحمت کی گئی اور اس مزاحمت میں عدلیہ نے ہمیشہ ان استحصالی طبقات کا ساتھ دیا۔

اور اخرکار یہ ہر جمہوری حکومت کو نظریہ ضرورت کی چھتری تلے عدلیہ کی فعال اور گندی شرکت سے بیدخل کر دیتے تھے۔

اس سلسلے میں عسکری ادارے مقبول قیادت کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے مختلف سیاسی کٹھ پتلی گروپس اور جماعتیں تشکیل دیتے ہیں۔ اس لیے ہر وقت سیاسی مقبول قیادت اسٹیبلشمنٹ کی ان سازشوں کو ناکام بنانے آور حکومت کو غیر مستحکم ہونے سے بچانےمیں مصروف رہتی ہے اور یوں اپنے پروگرام اور فلاحی ایجنڈوں کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس سے ملک کی معیشت اور وسائل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جاتا ہے اوراس سے معاشرے میں کرپٹ کلچر کو فروغ ملتا ہے۔ اگرچہ تمام مقبول سیاسی قیادت اداروں کے غیر آئینی اقدامات کو چیلنج کرتی رہی ہے لیکن کرپٹ عدلیہ نے ہمشہ ان جمہوری قوتوں کے خلاف غیر آئینی اقدامات پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا بہ صرف بھرپور ساتھ دیا بلکہ پاکستان میں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے میں اولین کردار ادا کیا ہے ۔ 

جس کا سب سے بڑا واقعہ کرپٹ عدلیہ کی مدد سے بھٹو کو پھانسی دی۔ اب یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ بھٹو کو سزائے موت کا حکم دینے والے چیف جسٹس اور دوسرے ججوں نے اعتراف کیا کہ یہ فوجی آمر کے دباؤ پر کیا گیا۔ اور آج جب عدلیہ میں ایک آزاد چیف جسٹس قاضی فائر عیسٰی موجود ہیں تو ان کی راہنمائی نے بھٹو کے قتل کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے 

 آ ہماری تاریخ میں بہت کم آزاد اور ایماندار ججز ہیں جنہوں نے دباؤ کا مقابلہ کیا اور اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں بنے۔

 

اس بات کا تذکرہ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ جب ملک میں جمہوری قوتوں نے متحد ہو کر 2007 میں جمہوریت کی بحالی کیلئے اقدامات کئے اور اس جدوجہد میں بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی ہوئی۔ اس مرحلے پر پارلیمنٹ نے انتہائی محنت سے آئینی ترامیم کرتے کے 1973 کے آئین کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا اور اس کی وفاقی حیثیت کے ساتھ ساتھ صوبوں کو ان کے حقوق دیئے گئے جن کا قرارداد پاکستان اور 73 کے آئین کی بنیاد پر تھے اس کے ساتھ ساتھ ہی عدلیہ میں اصلاحات جن میں عدلیہ میں تقریروں کے طریقہ کار کو شفاف بنانے اور اس میں پارلیمنٹ کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا تھا مگر عدلیہ نے اسوقت بزود طاقت اور دھمکی کے ذریعے ان اصطلاحات پر عملدرآمد روک دیا اور یہاں تک دھمکی دی کہ اگر عدلیہ کے متعلق اصلاحات کو ترک نہیں کیا گیا تو تمام ترامیم کو مسترد کر دیا جائے گا۔

اس تمام عرصے میں اعلی عدلیہ میں تعیناتی کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا اور ان عناصر کو آگے بڑھایا گیا جو ان سازشی عناصر کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں۔

آج جب ہم اعلی عدلیہ میں تعینات ججز کے گزشتہ چند برسوں کے فیصلوں کا جائزہ لیے تو یہ بات مکمل طور پر واضح ہو جاتی ہے کہ انہوں نے غیر آئینی اقدامات کے ذریعے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو تحفظ فراہم کیا ہے اور اسطرح جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج جب ملک میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کافی حد تک اپنے آپ کو سیاست سے دستبردار کرنے چکی ہے مگر ابھی بھی ان ڈکٹیٹروں کی باقیات درپردہ سازشوں میں مصروف ہیں تاکہ دوبارہ سے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں ملوث کرنے پر مجبور کیا جائے اور اس مقصد کے لیے ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جن میں عدلیہ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور ہر مرحلے پر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

اس تناظر میں زیر سماعت عدلیہ میں مداخلت کے کیس کو دیکھنے کی ضرورت ہے اور ان تمام ججز کے ان تمام سیاسی امور پر کئے گئے فیصلوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس دوران یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ اسوقت عدلیہ کی اکثریت اس کوشش میں مصروف ہے کہ ملک میں دوبارہ سے غیر جمہوری قوتوں کو مضبوط کیا جائے اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو اس کے آئینی کردار سے ہٹا کر دوبارہ سے سیاست میں ملوث کرنے کی مذموم کوششوں کو تقویت دی جائے۔

آج جب دوبارہ سے پاکستان کی جمہوری حکومت نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں اور عالمی برادری نے پاکستان میں معاشی ترقی کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے اس میں موجود سیاسی حکومت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے بہت مدد کی ہے اور نہ صرف ملک میں اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ روکنے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی سازشوں سے بھی نمٹنے میں مصروف ہے۔ ان کامیابیوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان اوع عوام دشمن قوتیں بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور آج جو نام نہاد عدلیہ کی آزادی کا نعرہ اس ایجنڈے کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس تناظر میں اس نام نہاد عدلیہ کی آزادی دراصل عدلیہ کی بالادستی کا ایجنڈا ہے جس کا واضح مطلب ملک کو انتشار اور افراتفری میں مبتلا کرنا ہے تاکہ ملک میں دوبارہ سے استحصالی طبقات کی بالادستی قائم کی جا سکے اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے۔

اس کے لیے تمام جمہوری، سیاسی اور عوامی حلقوں کو متحد ہو کر ان استحصالی قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہو گا۔

 

 اس موقع پر سب سے اہم چیز جس سے عدلیہ کو سیاست سے پاک کیا جا سکتا ہے وہ ان اعلی عدلیہ میں تعیناتی کے طریقہ کار کو شفاف بنانے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بہت تکلیف دہ بات ہے کہ سب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کا کوئی طریقہ کار مقرر نہیں ہے اور ان افراد کے ہاتھوں نہ صرف ملک کی تقدیر کے فیصلے کرنے بلکہ کس بھی شخص کی جان لینے تک کے تمام تر اختیارات مرتکز ہیں۔

پاکستان کی سول سروس میں شامل ہونے کے لیے ایک سخت ترین امتحان سے گزرنا پڑتا ہے اور اس بعد کے کامیاب ہونے والے کو ایک نفسیاتی ٹیسٹ سے گزرا جاتا ہے تاکہ وہ اس بات کا ادراک ہو سکے کہ وہ کس محکمہ کےلیے موزوں ہو گا ۔

 انتشار اور افراتفری کے اس ماحول سے نکلنے اورمستقبل میں عدلیہ کو شفاف ادارے کے طور پر بحال کرنا ہوگا جس کی ابتدا ااس میں تقریروں کے طریقہ کار کو شفاف بنانے سے شروع ہو گابنانے اور اب تمام سیاسی قوتوں کو ملکر ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس میں پارلیمنٹ کے کردار کو اسی طرح اہمیت دینے کی ضرورت ہے جس طرح اس قسم کی تعیناتی میں امریکی پارلیمنٹ کرتی ہے۔ 

 

اسلئے اس موقع پر اعلی عدلیہ میں تعیناتی کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پیش کر رہا ہوں:

1۔ اعلی عدلیہ میں تعیناتی کے لیے ایک امتحان ترتیب دیا جائے اور جس طرح ماتحت عدلیہ اور سول بیوروکریسی میں تعیناتی کے لیے امتحان پاس کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس امتحان کے نصاب و طریقہ کار کو سپریم جوڈیشل کونسل طے کرے۔

 

2۔ اس امتحان میں صرف ان ہی وکلاء کو شرکت کی اجازت دی جائے جنہوں نے گزشتہ دس برسوں میں ماسوائے بار کی سیاست کے کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیا ہو اور نہ ہی کسی سیاسی و دیگر نیم سیاسی تنظیموں کا ممبر رہا ہو۔

 

3. ماتحت عدلیہ سے اعلی عدلیہ میں تعیناتی کے لیے اس کے ماضی کے فیصلوں کا مکمل طور پر جائزہ لینے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ جو لوگ آج عدلیہ کی آزادی کے نام نہاد نعرے لگا رہے ہیں وہ ماضی قریب میں جب عدلیہ کے تمام فیصلے ڈکٹیٹ کئے جاتے تھے اس وقت نہ صرف خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے یا وہ ان غیر آئینی فیصلوں کے مفادات حاصل کرنے میں مصروف تھے۔

اعلی عدلیہ کے ججز کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں وہ کسی شخص کی جان تک لینے کے اختیارات ہی نہیں رکھتے بلکہ وہ کھڑے کھڑے عوام کے منتخب وزیراعظم کو متعدد مرتبہ گھر بیھج چکے ہیں۔ اسلئے ان کا اسوقت عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کا شور صرف ایک سیاسی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ہے اور اس کا مناسب جواب دینے کی ضرورت ہے۔

 

امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

 امید ہے پارلیمنٹ اس سلسلے میں اپنا آئینی کردار ادا کرے گی اور مناسب قانون سازی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں عدلیہ کو عدل فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر جانا جائے اور اس کو ملکی سیاسی امور سے روکنے کا اہتمام ہو سکے صرف اسی صورت میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جو آئین پاکستان کا تقاضا ہے ۔



Translated by East West News Team

Independence of judiciary or supremacy of judiciary?

 May 22, 2024

 



Written by: Mumtaz Hashmi

Nowadays there is a lot of talk about the independence of the judiciary and there is a lot of noise about interference in the judiciary and some judges have also written a letter in this regard which is being heard in the Supreme Court. At this point we need to understand the role of judiciary in the history of Pakistan and for what reasons and objectives it is being done now.

If we examine the political history of Pakistan, it becomes abundantly clear that the Supreme Judiciary has always protected not only the unconstitutional actions of military dictators in the country but also whenever democratic governments were established. If there was an opportunity, they tried to destabilize them. Therefore, in the history of Pakistan, the military establishment was able to strengthen its grip on all issues.

  This judiciary even allowed these military dictators to amend the constitution. Which they themselves have no authority to do.

The powers and functions of the judiciary, legislature and administration are fully defined in the Constitution of Pakistan. The main function of the judiciary is to deliver justice to the people without delay, for which they are rewarded with huge salaries and benefits from public money. Apart from this, if any interpretation is required on constitutional matters, the judiciary is authorized to give its decision on it in accordance with the requirements of the basic spirit of the constitution, but it can never make any law by itself. Got it.

A brief review of the history of Pakistan is needed to assess the historical facts and role of the forces that today claim to be building an independent judiciary

The elements appointed in the military and civil establishment or the judiciary had a role in the struggle for the establishment of Pakistan.

  They were not interested in the cause of creation of Pakistan but their only motive for giving preference to Pakistan was to take over this new and underdeveloped country as they knew that they were being treated like this in India. No opportunity will be available due to the presence of different nationalities in these institutions and the presence of the infrastructure of these institutions

Islam had no soft spot for these elements. Rather, they did everything to crush the Muslim movements for their British masters, in return for which they received various rewards and estates

 From the first day, he made extreme efforts to destabilize the political government under the leadership of Quaid-e-Azam and Muslim League. Which can be clearly seen in the mysterious circumstances of Quaid-e-Azam's death and the circumstances surrounding him, the early death of Quaid-e-Azam helped him a lot in advancing his agenda. After that when Liaquat Ali Khan took control of the situation and finally the objectives resolution was passed. It was a milestone in the history of Pakistan and it laid the foundation for the constitution of the state based on Quran and Sunnah. To stop it, these forces hatched a conspiracy and Liaquat Ali Khan was killed. After that, the military and civil institutions were given the opportunity to freely control the affairs of the country and they used their illegal means to destabilize the political elements and the system. Finally in 1954 the Governor General dissolved the Assembly which was confirmed as unconstitutional by the then Judiciary through its Chief Justice Munir. Judiciary instead of constitution and law invented a new thing known as "necessity theory" and upheld the dissolution of the assembly by resorting to this new theory of necessity.

That day was the first day when democracy was not only strangled in Pakistan but this decision played a major role in creating rifts between the two parts of Pakistan mainly because the Pakistanis belonging to East Pakistan. The majority got the impression that they have no authority and role in the affairs of Pakistan and all the powers are with the civil and military institutions, the majority of which were from West Pakistan.

After that in 1958 dictator Ayub Khan imposed martial law and subordinated all the institutions and judiciary to the army and since then all the judiciary and civil institutions in Pakistan are working on his agenda as these military subordinates. Be it a complete and bare dictatorship or a partial part-time civilian government, each time the military establishment strengthened its grip in all areas by acquiring more and more powers. It is on record that the people voted against Ayub Khan in the 1965 presidential election, but the results were rigged in favor of Ayub Khan. At that time, Sheikh Mujibur Rahman was Fatima Jinnah's chief polling agent. This was a turning point in history and a rebellion against the establishment started in East Pakistan and finally they decided to secede from Pakistan.

The entire responsibility for the disintegration of Pakistan rests with the military dictators and those working on their agenda, chief among them the judiciary and the civil bureaucracy

After that, whenever the democratic government got some chance to work, this judiciary always tried to obstruct them in order to continue the process of strengthening the exploiting classes through unconstitutional interference in the country and political Obstacles should be created for the leadership to work to solve the problems of the people.

Meanwhile, whenever the democratic governments tried to bring the institutions into their constitutional mandate, they were strongly resisted and in this resistance, the judiciary always supported the exploiting classes.

And finally, they would exclude every democratic government from the active and dirty participation of the judiciary under the umbrella of the doctrine of necessity.

In this regard, the military establishment creates various political puppet groups and parties to create obstacles in the way of popular leadership. Hence, all the time the political popular leadership is busy trying to thwart these conspiracies of the establishment to keep the government from destabilizing and thus failing to implement its programs and welfare agendas. This causes irreparable damage to the country's economy and resources and promotes a corrupt culture in the society. Although all the popular political leadership has been challenging the unconstitutional actions of the institutions, but the corrupt judiciary has always supported the military establishment on these unconstitutional actions against the democratic forces and played a leading role in destabilizing democracy in Pakistan. Is

The biggest incident of which was the execution of Bhutto with the help of corrupt judiciary. It is now on record that the Chief Justice and other judges who ordered Bhutto's death sentence admitted that it was done under pressure from the military dictator. And today, when there is an independent Chief Justice Qazi Fire Isa in the Judiciary, his leadership has declared Bhutto's assassination unconstitutional

 There are very few independent and honest judges in our history who resisted pressure and did not become part of the establishment.

 

It is very important to mention that when the democratic forces in the country united and took steps to restore democracy in 2007, Benazir Bhutto was also martyred in this struggle. At this stage, the parliament painstakingly made constitutional amendments to restore the 1973 constitution to its original state and grant its federal status as well as its rights to the provinces based on the resolution of the 1973 Constitution of Pakistan. At the same time, reforms in the judiciary, in which the importance of making the procedure of speeches in the judiciary transparent and the role of the parliament was recognized in it, but the judiciary at that time stopped the implementation of these terms through force and threats and here threatened that if the reforms related to the judiciary were not abandoned, all the amendments would be rejected.

All this time, special arrangements were made for appointment in the higher judiciary and those elements were promoted who would prove helpful in advancing the agenda of these conspiratorial elements.

Today, when we review the judgments of the Supreme Court judges over the past few years, it becomes abundantly clear that they have protected the military establishment through unconstitutional measures and thereby destabilized democracy. It has played an important role.

Today, when the military establishment in the country has withdrawn itself from politics to a large extent, but still the remnants of these dictators are engaged in secret conspiracies to force the military establishment to be involved in politics again, and for this purpose, the country They are working on an agenda to create anarchy and chaos in which the judiciary is being used as a weapon and obstacles are being created at every stage in the way of the constitution and rule of law in the country.

In this context, there is a need to look at the case of interference in the judiciary under hearing and to keep an eye on the decisions made by all these judges on all these political issues.

Meanwhile, it is on record that the majority of the Judiciary is currently engaged in efforts to re-strengthen undemocratic forces in the country and nefarious efforts to divert the military establishment from its constitutional role and involve it in politics again. should be strengthened.

Today, when again the democratic government of Pakistan has started efforts to solve public problems and in this regard, they have succeeded to a large extent in getting Pakistan out of the economic crisis and the international community has started recognizing the economic development in Pakistan. The military establishment of the present political government has been very supportive and has not only achieved significant success in curbing smuggling and money laundering in the country, but has also been engaged in dealing with terrorist plots. Pakistan and anti-people forces are making great efforts to thwart these achievements and today the so-called slogan of independence of the judiciary is an important part of this agenda.

In this context, the independence of this so-called judiciary is actually the agenda of the supremacy of the judiciary, which clearly means to bring the country into chaos and chaos so that the supremacy of the exploitative classes can be established in the country again and the people are at their mercy. should be left.

For this, all democratic, political and public circles have to unite and defeat the agenda of these exploitative forces.

 

 At this juncture, the most important thing that can be done to depoliticize the Judiciary is to make the process of appointment to these higher courts transparent.

It is very painful that there is no fixed procedure for appointment to the most important positions and all the powers are concentrated in the hands of these people not only to decide the fate of the country but even to take the life of any person.

To join the Civil Service of Pakistan one has to go through a very tough exam and after that the successful candidate goes through a psychological test to know which department he/she will be suitable for.

 To get out of this environment of confusion and chaos, and in the future, the judiciary must be restored as a transparent institution, which will start by making the procedure of speeches transparent, and now it is urgent to organize a plan of action together with all the political forces. There is a need and the role of Parliament needs to be given importance in this as the US Parliament does in this type of deployment

 

Therefore, on this occasion, I am making the following suggestions for appointment in the Supreme Court:

1. An examination should be organized for appointment to the higher judiciary, just as passing the examination is mandatory for appointment to the subordinate judiciary and civil bureaucracy. The syllabus and procedure of this examination should be decided by the Supreme Judicial Council.

 

2. Only those lawyers who have not participated in any political activities except bar politics in the last ten years and have not been members of any political or other semi-political organizations should be allowed to participate in this examination.

 

3. The Supreme Judicial Council should lay down a process for thorough review of its past decisions for appointment from a subordinate judiciary to a superior judiciary.

 

It should be noted that those who are raising the so-called slogans of the independence of the judiciary today were not only silent in the recent past, when all the decisions of the judiciary were dictated, or they were busy getting the benefits of these unconstitutional decisions. were

The judges of the High Court have enormous powers, they not only have the power to take a person's life, but they have repeatedly sent home the elected Prime Minister of the people. Therefore, their clamor to interfere in the independence of the judiciary is only to fulfill a political agenda and it needs to be answered properly.

It is hoped that these suggestions will be seriously considered in the coming days.

 It is hoped that the Parliament will play its constitutional role in this regard and appropriate legislation will be enacted so that in the future the judiciary is known as a justice-providing institution and it can be prevented from the country's political affairs only in this case. The independence of the judiciary can be ensured which is the requirement of the constitution of Pakistan


Post a Comment

0 Comments