اکتوبر 21، 2022
تحریر: ممتاز ہاشمی
آج جمعہ کا دن بہت مبارک ثابت ہوا ہے اور 3 بڑی خوشخبریاں قوم کو نصیب ہوئی ہیں
سب سے پہلے تو قوم کو جھوٹے، مکار، کرپٹ، خود غرض اور ملک دشمن عمران خان کا اصل چہرہ سامنے آیا جب الیکشن کمیشن نے اس کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے دیا یہ پاکستان کے عوام کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اس کیس میں نہ صرف عمران خان کو قومی اسمبلی کی سیٹ سے ہٹا دیا ہے بلکہ توشہ خانہ کیس میں کرپشن پر اس کے خلاف کرمنل کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے اور اب عمران خان کو کرپشن کرنے پر کورٹ میں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس میں قید کی سزا بھی مل سکتی ہے۔
اگرچہ عمران خان کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کا قانونی حق حاصل ہے اور اس کو اسے استعمال کرنا بھی چاہئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدلیہ اس اپیل پر کیا ردعمل دیتی ہے۔ کیونکہ سپریم کورٹ اس سے انتہائی کم اہمیت کی صرف ایک غلطی پر نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے چکی ہے اسلئے ان ان کا اصل امتحان ہو گا اور دیکھنا ہوگا کہ عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیتی ہے یا کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر۔
دوسری پاکستان عوام کو بہت بڑی خوشی کی خبر آرمی چیف آف سٹاف جنرل باجوہ کے اس اعلان سے ملی کہ وہ 5 ہفتے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور فوج اب سیاست میں حصہ نہیں لے گی۔یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد فوج نے اپنے آپ کو سیاست سے دستبردار ہونے اور اپنے آئینی کردار تک محدود ہونے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کو سراہا جانا چاہیے اور اس موقع پر ان تمام جمہوری اور سیاسی قوتوں کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے اس موقع پر اس بات کی ضرورت ہے کی دیگر ادارے خاص طور پر عدلیہ بھی اپنے آپ کو سیاست سے الگ کرتے ہوئے اپنے آئینی کردار ادا کرے اور اپنی تمام توانائیاں عوام کو انصاف کی فراہمی میں صرف کرنے میں استعمال کریں
بین الاقوامی طور پر آج پاکستان کو ایک اہم کامیابی اسوقت نصیب ہوئی جب پاکستان کو فنانس ایکشن ٹاسک
فورم کی گرے لسٹ سے باہر نکال دیا گیا اس کے پاکستان کی معیشت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے کے طور پر عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں مددگار ہو گئی۔
آج اس موقع پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ وہ آئندہ کسی کو بھی ملک اور قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
0 Comments